فلسطین فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ:اغوا کیے گئے کارکنوں کو فوراً رہا کیا جائے

انقلابی سوشلسٹ موومنٹ

اپریل 29کی شام گلوبل سمود فلوٹیلا کو جنوبی یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں انتہائی خطرناک حملوں کا سامنا کرنا پڑا کئی جہازوں سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔ فوجی بحری جہازوں نے فلوٹیلا کو گھیرے میں لے لیا اور ان پر ہتھیار اور لیزر تان دیے نیز اسرائیلی افواج نے ان کے جہازوں پر دھاوا بول دیا۔ ان میں وہ جہاز بھی شامل تھا جس پر ہمارے ساتھی سیلے فیرو اور راول لاگوناس سوار تھے۔ اس وقت ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہاہے۔
یہ میڈیٹیرینین کے وسط میں جزیرہ کریٹ کے قریب عام شہریوں کے اغوا کا ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔ یہ کارروائی غزہ سے 600 میل سے بھی زیادہ فاصلے پر کی گئی یعنی ان خودساختہ حدود سے بھی کہیں دور جنہیں اسرائیل نے غزہ کے ساحل کے گرد مسلط کر رکھا ہے۔ یورپی سمندری حدود میں اس طرح کھلے عام جارحیت کا مظاہرہ اسرائیل کی مکمل بے خوفی اور استثنیٰ کو ظاہر کرتا ہے۔ یورپی یونین کو اس پر فوری اور دوٹوک ردِعمل دینا چاہیے نہ کہ خاموش رہ کر اس جرم میں شریک بننا چاہیے۔
کئی جہازوں کے عملے کے ارکان کو غیرقانونی طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کی فوری مذمت ہونی چاہیے اور حکومتوں سے مطالبہ کیا جانا چاہیے کہ وہ ہمارے لاپتہ ساتھیوں کی حفاظت اور رہائی کو یقینی بنائیں۔فلوٹیلا اور اس کے عملے کو تحفظ فراہم کریں اور فوری طور پر واضح کریں کہ یہ سب کیسے اور کیوں ہوا۔
جب تک تمام کارکن بحفاظت واپس نہیں آ جاتے احتجاج، یکجہتی کی کارروائیوں اور عوامی دباؤ کو ایک لمحے کے لیے بھی نہیں روکنا چاہیے۔

Posted by

in

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *